Skip to main content

surah fatiha tarjuma or tafseer k sath (سورہ فاتحہ مع ترجمہ و تفسیر)

 


ترجمہ

سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ۔ بدلے کے دن ( یعنی قیامت ) کا مالک ہے ۔ ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ ہمیں سیدھی ( اور سچی ) راہ دکھا ۔ اُن لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا ۔ ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کی ۔ 

English translation 


[All] praise is [due] to Allah , Lord of the worlds - The Entirely Merciful, the Especially Merciful, Sovereign of the Day of Recompense. It is You we worship and You we ask for help. Guide us to the straight path - The path of those upon whom You have bestowed favor not of those who have evoked [Your] anger or of those who are astray. 


Surat No. 1 Ayat NO. 0

تعارف 


سورۃ فاتحہ نہ صرف قرآن مجید کی موجودہ ترتیب میں سب سے پہلی سورت ہے ؛ بلکہ یہ پہلی وہ سورت ہے جو مکمل طور پر نازل ہوئی، اس سے پہلے کوئی سورت پوری نہیں نازل ہوئی تھی ؛ بلکہ بعض سورتوں کی کچھ آیتیں آئی تھیں، اس سورت کو قرآن کریم کے شروع میں رکھنے کا منشأ بظاہر یہ ہے کہ جو شخص قرآن کریم سے ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہو اسے سب سے پہلے اپنے خالق ومالک کی صفات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ایک حق کے طلب گار کی طرح اسی سے ہدایت مانگنی چاہیے ؛ چنانچہ اس میں بندوں کو وہ دعا سکھائی گئی ہے جو ایک طالب حق کو اللہ سے مانگنی چاہیے، یعنی سیدھے راستے کی دعا، اس طرح اس سورت میں صراط مستقیم یا سیدھے راستے کی جو دعا مانگی گئی ہے پورا قرآن اس کی تشریح ہے کہ وہ سیدھاراستہ کیا ہے؟ (1) عربی کے قاعدے سے رحمن کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت وسیع ( Extensive) ہو، یعنی اس رحمت کا فائدہ سب کو پہنچتا ہو اور رحیم کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت زیادہ (Intensive) ہو، یعنی جس پر ہو مکمل طور پرہو، اللہ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں سب کو پہنچتی ہے، جس سے مومن کافر سب فیضیاب ہو کر رِزق پاتے ہیں اور دنیا کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور آخرت میں اگرچہ کافروں پر رحمت نہیں ہوگی ؛ لیکن جس کسی پر (یعنی مومنوں پر) ہوگی، مکمل ہوگی کہ نعمتوں کے ساتھ کسی تکلیف کا کوئی شائبہ نہیں ہوگا۔ رحمن اور رحیم کے معنی میں جو یہ فرق ہے اس کو ظاہر کرنے کے لئے رحمن کا ترجمہ سب پر مہربان اور رحیم کا ترجمہ بہت مہربان کیا گیا ہے۔


"I create and share authentic Islamic content to spread knowledge about the Quran, Hadith, and daily Islamic guidance. My blog, Pyara Deen E Islam, is dedicated to helping people learn and follow the right path."

Comments

Designed by Open Themes & Nahuatl.mx.